7

میچ تو ہوتا رہے گا پہلے شادی کر لیں

کراچی(میٹرو واچ)پاکستان سپرلیگ سیزن 5 میں کمنٹری کرنے والے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گرینٹ ایلیٹ پاکستان آکر دولہا بن گئے . نامور اداکار و گلوکار فخر عالم نے گرینٹ ایلیٹ کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ شیئر کی جس میں وہ دلہا بنے کھڑے ہیں اور اردو میں بول رہے ہیں کہ میری شادی کرا دوجس پر فخر عالم نے کہاکہ اظہر علی کام کریں .

فخر عالم نے لکھا کہ آپ لوگ اپنے رشتے مجھے اور اظہر علی کو بھیج سکتے ہیں، کوئی بھائی کی شادی ہی کروا دو.گرینٹ ایلیٹ ، اظہر علی اور فخر عالم اس وقت راولپنڈی میں موجود ہیں،

جہاں تینوں نے گزشتہ روز مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور خریداری کی.فخر عالم نے گرینٹ ایلیٹ کی اور بھی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں جن میں وہ قمیص شلوار پہن کر کھڑے ہوئے تھے.نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی نے ہمارے ثقافتی لباس خریدے اور وہ انہیں پہن کر بہت خوش بھی ہوئے.یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے دوسرے مرحلے میں میچز راولپنڈی اور ملتان سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ہیں، اس کے بعد لیگ کے میچز پشاور سٹیڈیم میں بھی کھیلے جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں