8

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی کی اچانک چھٹی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پندرہواں میچ آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جانا ہے جس کے ٹاس کیلئے پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض میدان میں آئے تو ہر کوئی حیران رہ گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سیزنز کی طرح اس سیزن میں بھی پشاور زلمی کی قیادت ڈیرین سیمی

کر رہے ہیں تاہم آج کراچی کنگز کیخلاف میچ کے ٹاس کیلئے جب وہاب ریاض میدان میں آئے تو ہر کوئی حیران رہ گیا اور یہ سوال پوچھنے لگا کہ ڈیرین سیمی کہاں ہیں اور کپتانی وہاب ریاض کیوں کر رہے ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ہی اس سوال کا جواب دیدیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ڈیرین سیمی کو آرام دیا گیا ہے اس لئے آج ٹیم کی قیادت میں کر رہا ہوں البتہ اگلے مقابلوں میں ڈیرین سیمی ہی ٹیم کی قیادت کرتے نظر آئیں گے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پندرہویں میچ میں پشاور زلمی کی کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے جس نے 10 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 63 رنز بنا لئے ہیں۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تو محمد عامر نے پہلے اوور کی پہلی گیند پر ہی ٹام بینٹن کو ایل بی ڈبلیو کر دیا تاہم امپائر نے آﺅٹ نہیں دیا جس پر کراچی کنگز نے ریویو لے لیا اور یوں انہیں کامیابی بھی مل گئی۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد نوجوان بلے باز حیدر علی میدان میں آئے اور محمد عامر کی دوسری گیند پر زبردست چوکا مارا تاہم اگلی گیند پر محمد عامر نے جوابی حملہ کرتے ہوئے انہیں کلین بولڈ کر دیا، حیدر علی 2 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 4 رنز

بنا کر پویلین لوٹے۔واضح رہے کہ میچ کیلئے پشاور زلمی کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کی قیادت وہاب ریاض کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، ٹام بینٹن، حیدر علی، لائم لیونگسٹون، شعیب ملک، لوئس گریگوری، کارلوس بریتھ ویٹ، حسن علی، یاسر شاہ اور راحت علی شامل ہیں۔کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جس کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، بابراعظم، ایلکس ہیلز، کیمرون ڈیلپورٹ، شیڈوک والٹن، افتخار احمد، کرس جورڈن، عامر یامین، محمد عامر اور عمر خان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں