6

آصف زرداری نے خواتین مارچ سے متعلق اپنا موقف دے دیا

کراچی (میٹرو واچ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے سندھ حکومت کو خواتین مارچ کے شرکا کو تحفظ اور ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے .

بختاور اور آصفہ بھٹو خواتین کی آواز اور طاقت ہیں .آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق کی ضمانت ہے، خواتین کو کمزور اور کم تر سمجھنے کی سوچ کو شکست ہوگی. پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور شہید بی بی کے فلسفے پر ثابت قدم ہے، شہید بے نظیر بھٹو نے سفاک اور بے رحم آمریت کو شکست دی.آصف زرداری نے مزید کہا کہ معاشرے میں خواتین کے برابری کے حق کو تسلیم کرنا پو گا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا کردار خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، بختاور اور آصفہ بھٹو خواتین کی آواز اور طاقت ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں