124

سرفراز احمد نے ٹاس جیتتے ہی دبنگ اعلان کر دیا

لاہور (میٹرو واچ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پچ باﺅلنگ کیلئے سازگار لگ رہی ہے اس لئے جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے .تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ پچ باﺅلنگ کیلئے سازگار لگ رہی ہے، جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کیلئے کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں .

انہوں نے کہا کہ میچ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیل کی گئی ہے اور فاسٹ باﺅلر سہیل خان کو آرام دے کر ان کی جگہ فواد احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں