114

لندن پلٹ چھوٹے کاکے کا خواب

لندن پلٹ چھوٹے کاکے کا خواب
سر جی حد ہوتی ہے آپ کا لاڈ پیار ہے کہ کپتان ہمیں گھاس ہی نہیں ڈال رہا
فکر نا کریں جی اسے پلیٹوں والے ڈرامہ کا غصہ ہے وقت پر ٹھیک ہو جاے گا
سر جی دیکھو نا آپ کی ناراضی کی خاطر جو بھی رزلٹ آیا وہ بھی قبول کیا ،غیر ملکی شہزادے کی مداخلت پر ہمیں پلیٹوں کے بہانے بجھوایا گیا وہ بدنامی بھی لی ، جس طرح آپ نے کہا ویسے عدم اعتماد کی تحریک میں بھی کر کے دکھایا ، کتنا مشکل تھا وہ فیصلہ ٹویٹوں والا اس پر بھی عمل کر کے دکھایا، ترمیم تک میں کسی کو شک تک نہیں ہونے دیا ،اس کے باوجود وہ ہمیں خاطر میں نہیں لاتا یہ بس آپ کا لاڈ پیار ہے جس کی وجہ سے آ پ کا لاڈلہ ہمیں لفٹ نہیں کروا رہا یہ کیا بات ہوئی اپنی بات کر کے ہماری سنی بغیر ہی موصوف چلے گئے
یہ کیا بات ہوئی اچھا نہ چھوڑیں کوئی بات نہیں آج کا دن بہت تاریخی تھاکپتان نے زرا آج کے دن کپ جیتا تھا اسے آج کے دن کا جشن منانا تھا اس لئے اسے جلدی تھی اور بھی ضروری کام تھے چلو چھوڑو غصہ نہیں کرتے نہیں ویسے وہ زرا شرمیلا بھی ہے غصہ نہیں کرتے
سر جی حد ہوتی ہے پیکیج کے تحت ابھی ایک ضمانت بھی رہتی تھی وہ بھی جیسے میں نے راضی کیا مجھے پتہ ہے لیکن آج تو حد ہو گئی ھالانکہ میں نے ابھی نہیں آنا تھا لیکن آپ کے کہنے پر میں ہنگامی طو ر پر واپس آیا پھر بھی اسے پتہ نہیں کس چیز کا غرور ہے کہ وہ ہمارے سے بات ہی نہیں کرتا حالانکہ آپ کے کہنے کے مطابق یہ طے تھا کہ آج کوئی سیاسی بات نہیں کرنی حالانکہ ہمارے سے زیادہ تو کل آپ نے دیکھا کہ وہ جنہیں آپ کہتے ہیں (ایں کر )انہوں نے سیاسی باتیں کی تھیں لیکن ہم نے تو یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ ہم صرف ان کے عہدے کے ساتھ صاحب تک کہیں گے کہ کپتان صاحب ہم سر جی کے کہنے پرآپ کے ساتھ ہیں جو بھی ملکی مفاد میں فیصلہ کرینگے ہم اسے مانیں گے بس ہمیں اس موقع پر اعتماد میں لے لیا کریں
، او چھڈو جی کیہڑی بحث میں الجھ گئے ہو آپ نے بھی تو وعدہ توڑا وہ ٹویٹوں والی سرکار بھی تو اسلام آباد آکر انہیں چیلنج کر رہی تھی حالانکہ وعدہ تو یہ تھا کہ وہ اب خاموشی اختیار کرے گی لیکن اس نے بھی وعدہ خلافی کی ہم نے کوئی آپ سے گلہ کیااور پھر دیکھو اتنا تو اس نے بھی گلہ نہیں کیا جس نے اینٹ سے اینٹ بجانی تھی اس نے بھی تو آپ کے ساتھ رزلٹ مانا تھا مولانا کی ساری سکیمیں تحس نحس کر دی تھیں انہوںنے تو اتنا گلہ تک نہیں کیا لیکن آپ نے تو بس دل کو لگا لی ہے
چھڈو اتنی بحث نہیں کرتے آپ کو زرا تکھاوٹ ہوئی ہے شکر کریں ہم نے وہاں سے آپ کو جلد بلا لیا وہاں کے تو شہزادے کو بھی کرونا ہو گیا ہے بس ہو جاے گا سب ٹھیک بس آپ لوگ اپنی کمٹمنٹ پوری کرو دیکھو ہم نے ضمانتوں کے جمعہ بازار نہیںلگا دیئے تھے اور پھر اسے بھی تو کچھ غصہ ہے نا ہم نے ساری ڈیل اس کو اعتماد میںلیے بغیر کی اس لیے اسے زرا غصہ بھی ہے کوئی اچھا موقع آئے گا تو سمجھاوں گا کہ ہمارے خاص بندے شیخو نے بھی کئی مرتبہ آپ کو باتوں باتوں میں سمجھایا تھا کہ یار چھڈ دفع کر جانے دو آرام سے حکومت کرو لوگوں کے کام کرو اگلی باری بھی ہماری ہی ہے لیکن آپ سمجھ ہی نہیں رہے تھے
لیکن آپ کو پتہ ہے وہ جہاں لاڈلا ہے وہاںزرا ضدی بھی ہے لیکن اب جب ہم نے اسے کوئیٹہ کراچی پنجاب سے اپنے بندوں سے تھوڑا سا پریشر دلوایا تھا تو اب کافی حد تک لائن پر آ رہا ہے لیکن آپ فکر نا کریں آپ۔۔ جیسے کہا ہے ویسے کرتے رہیں آپ نہیں دیکھ رہے کہ سائیں کی جب سے ضمانت ہوئی ہے اس نے ایک لفظ تک نہیں بولا اب تو بچہ جمورا بھی نہیں بولتا وہ بھی سیدھی سیدھی بات کرتا ہے اس لیے اپ بھی زرا خاموش رہیں اور کام کرتے رہیں
سر جی ہمیں پتہ ہے انہیں آپ نے ایک پورا محلہ دیا ہوا ہے ہمیںکیا دیا ہے بس بیٹھنے کے لئے ایک کمرہ دیا گیا ہے وہ تو باقیوں کو بھی ملے ہوئے ہیں اچھا نہ آپ کے گلے شکوے جائز ہیں لیکن جتنا خاموش رہینگے اتنا ہی آپ کو صبر کا پھل مل جائے گا ابھی بات چل ہی رہی تھی کہ چھوٹے کاکے کی آنکھ کھل گئی اور اسے یاد ہی نہیں رہا کہ اس خواب میں کچھ اور بھی گلے شکوے کرنے تھے لیکن خواب تو خواب ہوتے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا فیئر کہیندے نے بوٹا گالاں کڈدا اے
کالم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں