5

رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے تحفہ

رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے کورونا وائرس کی روک تھام کے سامان کا تحفہ ۔۔ وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا تھاکہ مشکل کی اس گھڑی میں جب وبا کی وجہ سے ساری دنیا کو اپنی اپنی پڑی ہے سعودی عرب کی جانب سے امداد کسی نعمت سے کم نہیں جبکہ سعودی عرب کے سفیر نواب بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ مشکل وقت گزر جائے گا پاکستان سے تعاون جاری رہے گا
وی او
رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تھرمل سکینر گنز، ماسک، ٹیسٹنگ کٹس، سینٹائزرز اور دیگر سامان کا عطیہ کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری تھے جبکہ اس موقع پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔ مذکورہ سامان قومی ادارہ صحت کے ڈی جی ہیلتھ کے سپرد کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنور الحق قادری نے کہا کہ سعودی عرب نے اس وقت پاکستان کی امداد کی جب سب دنیا کو کورونا وبا کی صورتحال میں اپنی اپنی پڑی ہے سعودی عرب کی امداد پاکستان سے دیرینہ دوستی اور برادرانہ تعلقات کا ثبوت ہے سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعاون جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں