5

تحریک انصاف کے ایک اور ہنما کرونا وائرس کا شکار ،انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل

شاہ ولی خان راہنماء پاکستان تحریک انصاف سابق صدر صوابی یونین آف جرنلسٹس سابق صوبائی اسمبلی کے امیدوارکورونا وائرس ٹیسٹ پازٹیو آنے پر انتہائی نگہداشت وارڈ لاہور منتقل کردیا ،شاہ ولی خان کو کئی دنوں پہلے زکام کی شکایت تھی جس پر لاہور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قرنطینہ میں ڈاکٹروں کی زیر نگرانی کورنٹائن تھے .

ٹیسٹ پازٹیو آنے پر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردئے گئے ،ان سےذاتی طور پر ٹیلی فونک رابطہ ہونے پر صحت کے حوالے سے پر امیدتھے اور تمام لوگوں دوست احباب سیاسی سماجی اور صحافتی دوستوں سے بہتر صحت کیلئے اللہ تعالیٰ سے ان کے حق میں دعا کی اپیل کی، اللہ تعالیٰ تمام مریضوں سمیت شاہ ولی خان کو بھی صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں