6

ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم خشک رہے گا، کشمیر میں بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقو ں میں بدھ کو موسم خشک رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے .

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے. کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم خشک رہے گا. خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ سندھ موسم خشک اور گرم رہے گا.

پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا. گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم کاکول ، مالم جبہ 18، دیر 17، بنوں 14، سیدو شریف 12، پاراچنار 10، ڈی آئی خان 08، میر کھانی 06، پشاور (سٹی، ایئر پورٹ 03)، چترال 03، بالاکوٹ 02، مری 18، نورپورتھل 08،

جھنگ، بہاولنگر 07، جوہرآباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ 06، فیصل آباد 05، قصور ، ڈی جی خان 04، اٹک ، لاہور، اوکاڑہ، بہاولپور01، مظفر آباد، گڑھی دوپٹہ 05 اور راولاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی. منگل کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 42، ٹنڈوجام 41 اور چھور میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں