5

بریکنگ نیوز: پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس۔۔۔عدالت نے خواجہ سعد رفیق کو بڑا ریلیف دیدیا

مسلم لیگ (ن) کیلئے اچھی خبر آگئی . لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی .

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی. خواجہ سعد رفیق نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے خدشات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا. عدالت نے سعد رفیق کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے خواجہ برادران کے خلاف کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کر دی. عدالت نے آئندہ سماعت پر سب رجسٹرار عزیز بھٹی ٹاؤن اور قیصر امین بٹ کو شہادت کے لیے طلب کر لیا ہے. احتساب عدالت کے باہر سعد رفیق کے بھائی اور رہنما مسلم لیگ نون خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا

وائرس کی روک تھا کے لیے جو اقدامات کرنے چاہئیے تھے وہ حکومت نے نہیں کیے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت بروقت اقدامات کر کے اپنے وسائل میں کورونا کی اس وبا سے نمٹ رہی ہے. دوسری جانب کورونا وائرس اور حکومتی اقدامات پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے سٹی

فورٹی ٹو کے پروگرام سٹی ایٹ ٹین میں کہا کہ بیوروکریسی نے فیصلوں پر عملدرآمد کرنا ہوتا ہے، اصل کام لیڈرشپ کا ہے کہ وہ کیسے کام کرواتی ہے کیا پالیسی بناتی ہے، عثمان بزدار اس لحاظ سے قابلیت نہیں رکھتے. انہوں نے کہا حالت جنگ میں حکومت کا کام چیزوں کو مینج کرنا ہوتا ہے، اس وقت وبائی امراض سے نمٹنا حالت جنگ کے مترادف ہے،ایک بیماری سے بچا کر ہم لوگوں کو دوسری بیماریوں سے مرنے کیلئےنہیں چھوڑ سکتے، ہسپتالوں میں باقی امراض کا علاج معالجہ بھی ساتھ ساتھ چلنا چاہیے. ان کا کہنا تھاکہ اس وبا سے نمٹنے کیلئے مسلم لیگ (ن) حاضر ہے، ہمارے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں