4

یا ر میری بات سنو ’ کترینہ ‘ کا بندو بست کر لیا؟ ملک ریاض کی ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ پورا پاکستان حیران رہ گیا

ملک ریاض نے لاہور میں کترینہ کا بندوبست کر لیا چئیرمین بحریہ ٹاؤن کی زبان پھسل گئی، قطرینہ کو کترینہ کہہ بیٹھے . تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سب سے موثر ہتھیار قرنطینہ یقینا اکثر پاکستانیوں کے لئے ایک مشکل اور نیا لفظ ہے .

پاکستان میں کورونا وائرس کو آئے اگرچہ ایک ماہ سے زیادہ ہوگیا ہے لیکن تاحال لوگوں کی اکثریت کی زبان پر قرنطینہ لفظ نہ آ سکا.کئی لوگ ایسے قرنطینہ کہنے کے بجائے قطرینہ کہہ دیتے ہیں.ایسا ہی کچھ کچھ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض سے بھی ہوا.ملک ریاض نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے تو ان کی زبان پھسل گئی اور کہا کہ وہ لاہور میں مریضوں کے لیے ایک کترینہ بلاک بنانے جا رہے ہیں.یہ سن کر پروگرام اینکر نے بمشکل اپنی ہنسی پر قابو پایا. قبل ازیں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زبان بھی پھسلی اور انہوں نے بھی قرنطینہ کو کترینہ کہہ دیا تھا.خیال رہے

کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض بھی کورونا کے خلاف جنگ میں عوام کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں، بحریہ ٹاؤن

کے چیئرمین ملک ریاض نے کورونا کے خلاف جنگ میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کردیا. بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کو کورونا سمیت ہر طرح کے جراثیم سے پاک کرنے کا مشن لیے بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے بڑا اعلان کردیا. بحریہ ٹاون این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم

اے سے مل کر کام کرے گا،بارہ کہو میں جراثیم کش سپرے کا آغاز کیا جائے گا، بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کہاکہ بارہ کہو کو 2 روز میں جراثیم سے پاک کردیا جائے گا. اس کے علاوہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ پنجاب میں بھی سڑکوں پر جراثیم کش سپرے کا آغاز کر دیا گیا ہے.  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں