6

لاک ڈاؤن کب تک جاری رہے گا؟ وزیر ریلوے نے بتادیا

وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 3 ریلوے ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مغل پورہ ورکشاپ 12 اپریل تک بند کر دی گئی ہے . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر نے کہا کہ جہانگیر ترین کا الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں اور تنظیمی معاملات میں بڑا ثر تھا .

انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین تحریک انصاف کی اہم شخصیت ہیں،جہانگیر ترین اور عمران خان کے تعلقات میں تھوڑی بہت اونچ نیچ ہوئی ہے.شیخ رشید نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین میں فاصلے پیدا نہیں ہوں گے، عمران خان پر عدم اعتماد کوئی نہیں کر سکتا.وزیرِ ریلوے کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان ہی پی ٹی آئی ہیں، عمران خان کو نکال دیں تو پی ٹی آئی میں باقی کچھ نہیں رہتا، میرے خیال میں کسی کو نہیں نکالا گیا ہے، لوگوں کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے .انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے بڑا واضح اعلان کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کو نہیںچھوڑیں گے، اربوں روپے کی سبسڈی کا حساب دینا ہو گا.شیخ رشید نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ مال افغانستان گیا، فیصلہ فارنزک رپورٹ میں ہوگا، فنانس بچانا ہے یا عوام کی جانیں فیصلہ کرنا پڑے گا.انہوں نے کہا کہ کورونا کیس سامنے آنے کے بعد مغلپورہ ورکشاپ کو بند کیا گیا ہے، اس ورکشاپ میں 10 ہزار لیبر کام کرتے ہیں.وزیرِ ریلوے نے بتایا کہ ریلوے کو 1 ارب روپے ہفتے کا نقصان ہو رہا ہے،

1لاکھ 65 ہزار مسافروں کو کراچی سے اٹھا کر سارے پاکستان میں پہنچایا ہے.انہوں نے کہا کہ اس وقت میڈیا کورونا وائرس کو بھول کر چینی اور آٹے کے بحران کی رپورٹ پر لگ گیا ہے، ہم نے تمام اسٹیشنز پر کورونا قرنطینہ قائم کیے ہیں.شیخ رشید احمد نے کہا کہ 14 اپریل کو لاک ڈاؤن ختم ہونے کے امکانات کم ہیں، ہر روز ہماری 42 ٹرینیں چلتی ہیں، 14 اپریل کو لاک ڈاؤن ختم ہوا تو 22 ٹرینیں چلا دیں گے. انہوں نے بتایا کہ ہمارے ریلوے میں 16 سو 75 قلی ہیں جن کا کیس کابینہ میں اٹھایا ہے،آج لاہور میں کورونا وائرس کا جو کیس نکلا ہے وہ باہر سے آیا تھا.وزیرِ ریلوے نے مزید کہا کہ 12 اپریل تک تمام ریلوے ورکشاپس کو کورونا فری کر دیں گے، شکایت ملی ہے کہ لوگ فریٹ ٹرینوں کے ساتھ چڑھ کر آ جاتے ہیں، فریٹ ٹرینوں پر سوار ہو کر آنے والوں کے خلاف ایکشن لیں گے.انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور عبد الحفیظ شیخ کا مشکور ہوں کہ نقصان پر ریلوے کو سبسڈی دیں گے، صرف مغل پورہ لاہور ورکشاپ میں 12 اپریل تک چھٹی دی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں