5

واجد ضیاء کو دھمکی نہیں دی۔!!! صرف ایک واٹس ایپ میسج کیا، مگر وہ میسج کیا تھا؟ جہانگیر ترین نے اقرار کرلیا

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ واجد ضیاء کو دھمکی نہیں دی ، صرف ایک واٹس ایپ میسج کیا گیا . نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کا کہنا ہے شوگر ڈیلر ایسوسی ایشن نےاسلم فاروق کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ اگر اسی طرح سے ہراساں کیا جاتا رہا تو کام کرنا مشکل ہو جائے گا .

اور چینی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے. جس کے بعد اسلم فاروق نے چینی بحران پر تحقیقات کرنے والے واجد ضیاء کو واٹس ایپ میسج کیا ، جس میں انہوں نے شوگرڈیلر ایسوسی ایشن کا پیغام پہنچایا اور بتایا کہ اگر شوگر ملز مالکان کو اسی طرح ہراساں کیا گیا تو چینی کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے. واجد ضیاء نے یہ میسج آگے بھیج دیا. رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو بات بڑھا چڑٖھا کر بتائی گئی ہے. جس کے باعث معاملات خراب ہوئے. واضح رہے اس سے قبل سیئنر تجزیہ کار صابر شاکر نے دعویٰ کیا تھا کہ واجد ضیاء کو چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ پبلک نہ کرنے کیلئے دھمکی دی گئی ہے.

صابر شاکر نے کہا کہ واجد ضیاء کو کہا گیا کہ وزیراعظم عمران کو جا کر بتا دو اگر تحقیقات کا عمل نہ روکا تو حکومت کو مزید بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور مارکیٹ سے چینی غائب کر دی جائے گی. ساتھ ہی ساتھ بھی چینی کی قیمت 100 روپے تک جا سکتی ہے. چینی کے بحران پر تحقیقات کرنے والے واجدضیاء نے کسی دباؤ میں آئے بغیر تمام دھمکیاں سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا ہے . وفاقی وزیر شہزاد اکبر وزیراعظم عمران خان اور واجد ضیاء کے درمیان کوآرڈینیٹر

کا کردار ادا کر رہے ہیں . وزیراعظم عمران خان نے دھمکیوں کا علم ہونے پر واجد ضیاء کو ہدایت دی کہ آپ اپنا کام بغیر کسی دباؤ کے جاری رکھیں. اس تحقیقات میں اگر میرا کوئی وزیر ، مشیر یا رشتہ دار آتا ہے تو فکر نہ کریں ،حقیقت پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے، صابر شاکر کا کہنا ہے کہ چینی میں اس کرپشن کو قانونی شکل دی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں