63

امریکی ریاست نیویارک میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد ملک میں ہونے والی اموات سے بھی زیادہ ہو گئی

امریکی ریاست نیویارک میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد ملک میں ہونے والی اموات سے بھی زیادہ ہو گئی، پاکستان میں کورونا سے 67 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ نیویارک میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 100سے بھی زیادہ ہو گئی ہے . نیویارک میں کورونا وائرس سے ہونے والی 8 ہزار سے زائد اموات میں 100 سے زائد پاکستانی شامل .

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیویارک میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد پاکستان میں کورونا سے مجموعی طور پر ہونے والی اموات سے بھی زیادہ ہو گئی ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیویارک میں سو سے زائد پاکستانی جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد ابھی بھی 67 ہیں.

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریاست نیویارک میں ہونے والی اموات کی تعداد 8 ہزار کا ہندسہ بھی عبور کر چکی ہے. خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ میں آج ہونے والی 2 ہزار سے زائد ہلاکتوں میں سے تقریباََ 8 سو کے قریب افراد ریاست نیویارک سے تھے. خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس نے امریکہ میں 9/11 سے زیادہ تباہی مچا دی ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کے قبرستانوں میں جگہ کم پڑنے پر اجتماعی قبریں بنائی جا رہی ہیں، قابل فکر بات یہ ہے کہ امریکہ میں مرنے والے کل افراد میں سے 8 ہزار افراد کا تعلق نیو یارک سے ہے. نیویارک کے گورنر اینڈرو کا کہنا ہے

کہ 9/11 میں تقریباََ 2700 کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے تھے. تاہم امریکہ میں اب تک اس سے کئی زیادہ افراد جان کی باز ہار چکے ہی. خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں جمعرات کے روز 40 نئی اجتماعی قبریں بنائی گئیں ہیں. واضح رہے کہ امریکہ ایک دن میں دو ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کرنے والا پہلا ملک بن گیا. امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 8 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں. امریکہ میں کورونا وائرس روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار سے زائد ہلاکتوں کا دوسرا ہفتہ جاری ہے.

خبر ایجنسی کے مطابق جون ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں 2 ہزار 8 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جو کہ اب تک ہونے کی والی کسی بھی ملک میں یومیہ اموات سے زیادہ ہے. اس سے قبل مسلسل گزشتہ دو روز سے امریکہ میں 1900 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی تھیں. تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا میں کورونا سے ہونے والی اموات میں شدت ریکارڈ کی گئی. کورونا وائرس سے ہونے والی اموات اور کیسز سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں. گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے

زیادہ اموات ریکارڈ کرنے والے ممالک میں فرانس دوسرے نمبر پر آتا ہے جہاں کورونا کے 987 مریض ہلاک ہو چکے ہیں. برطانیہ میں بھی تشویشناک حد تک اموات ریکارڈ کی گئی ہیں. اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 980 نئی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں. اس کے علاوہ اسپین میں 634 جبکہ اٹلی میں 570 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں. خبر رساں ادارے کے مطابق اس وقت اقوام عالم میں کورونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 693 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 16 لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے. کورونا سے متاثرہ 49 ہزار 831 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں