9

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 46 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی۔۔۔حکومت کیلئے شدید مشکل، نئے چیلنجز نے سر اٹھا لیا

ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 46کروڑ 50لاکھ ڈالرکی کمی ہوگئی ہے . کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک کے معاشی حالات خراب ہورہے ہیں اور پاکستان میں بھی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 46کروڑ 50لاکھ ڈالرکی کمی ہوگئی ہے .

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 46 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی ہے جس کے بعد مرکزی بینک کےذخائر10ارب72 کروڑڈالررہ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر6ارب26کروڑڈالرہوگئے ہیں.مجموعی طور پر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 16ارب98کروڑڈالررہ گئے ہیں. دوسری جانب مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہاہے کہ کورونا کے بعد پاکستانی معیشت پر بھی اثرات پڑے، عالمی سطح پر مینی

فکچرنگ اور ائر ٹرانسپورٹ بری طرح متاثر ہوئیں،وسط فروری سے اب تک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 21فیصد کمی ہوچکی ، سرمایہ کاری کا پورٹ فولیو 1عشاریہ 4ارب کم ہوا ،روپے کی قدر میں 3فیصد کمی واقع ہوگئی ہے،2021میں جی ڈی پی کی شرح نمو کم رہے گی.

جمعرات کو مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کورونا سے پہلے معیشت بہتر اور ذخائر میں اضافہ ہورہا تھا،فروری میں مہنگائی میں کمی،برآمدات میں3فیصد اضافہ ہوا. انہوںنے کہاکہ درآمدات 18فیصد کم ہوگئیں،روپیہ مستحکم اوربجٹ خسارہ 2اعشاریہ 3فیصد کم ہوا ،کورونا کے بعد پاکستانی معیشت پر بھی اثرات پڑے . انہوںنے کہاکہ عالمی سطح پر مینی فکچرنگ اور ائر ٹرانسپورٹ بری طرح متاثر ہوئیں. انہوں نے کہاکہ وسط فروری سے اب

تک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 21فیصد کمی ہوچکی . انہوںنے کہاکہ سرمایہ کاری کا پورٹ فولیو 1عشاریہ 4ارب کم ہوا ،روپے کی قدر میں 3فیصد کمی واقع ہوگئی ہے،2021میں جی ڈی پی کی شرح نمو کم رہے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں