9

بریکنگ نیوز:حکومت اور تاجروں کے درمیان آن لائن کاروبار پراتفاق

سندھ حکومت اور تاجروں کے مابین بازار کھولنے کے بجائے آن لائن فروخت پر اتفاق رائے ہوگیا ہے . آل سٹی تاجر اتحاد کے مطابق سندھ حکومت نے پیر تا جمعرات صبح9تا سہ پہر3بجے تک آن لائن سیل کی اجازت دی ہے، بازار بند رہیں گےشٹر صرف فروخت کے لیے مال اتارنے یا ہوم ڈلیوری کے لیے اٹھائے جائیں گے، دکانوں میں گاہک ڈیل کرنیکی اجازت نہیں ہوگی، تاجربرادری کے نمائندوں کا اجلاس کمشنر ہائوس میں ہوا، اجلاس میں آن لائن کاروبار کا طریقہ کار طے پاگیا .

اجلاس میں صوبائی وزرا ناصر حسین شاہ، امتیاز شہخ، مرتضی وہاب، سعید غنی کی شرکت کی، تاجروں کی نمائندگی جمیل پراچہ، شرجیل گوپلانی، رضوان عرفان، سلیم میمن، الیاس میمن، حکیم. شاہ اور حبیب شیخ نے انجام دی، آل سٹی تاجر اتحاد کے رہنما شرجیل گوپلانی نے تایا کہ دکان کے اندر صرف ایک دکاندار یا سیل مین ہوگا، دکانیں صبح 9 تا 3 بجے سہ پہر تک کھلیں گی، دکانوں کے شٹر صرف ڈیلیوری اور پروکیورمنٹ کے لیے کھولے جائیں گی، کمشنر کراچی جمعہ کو ایس اوپیز کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کریںگے، حکومتی وزرا اور تاجروں کی مشاورت سے ایس او پیز مرتب کیے گئے ہیں. دکانوں کے شٹر فروخت کیلیے مال اتارنے یا ہوم ڈیلیوری کیلیے اٹھائے جائینگے،دکانوں میں گاہک ڈیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں