6

خاتون کو گُلدان شادی کے تحفے کے طور پر ملا، لیکن اس کی اصل قیمت کیا ہے؟ جان کر دنگ رہ گئی

برطانیہ ایک خاتون کو 1973ءمیں شادی پر ایک گلدان تحفے میں ملا تھا، جس کے متعلق اب ایسا انکشاف سامنے آیا ہے کہ خاتون کی حیرت کی انتہاءنہ رہی . ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون نے بی بی سی پر نشر ہونے والے ایک اینٹیکس روڈ شو(Antiques Roadshow)میں اس گلدان کے ساتھ شرکت کی .

شو میں نوادرات کے ماہرین بھی موجود تھے. وہاں جان سینڈن نامی ایک ماہر نے اس گلدان کو دیکھتے ہی خاتون کو بتایا کہ یہ گلدان اب فیشن کے حوالے سے اگرچہ پرانا ہو چکا ہے لیکن اب اس کی قیمت لگ بھگ 50گنا زیادہ ہو چکی ہے کیونکہ یہ گلدان برطانیہ کے معروف ظروف ساز ولیم مورکروفٹ کا بنایا ہوا ہے.

رپورٹ کے مطابق جان سینڈن نے خاتون کو بتایا کہ اس گلدان کو الٹ کر دیکھو، اس کے پیندے میں ’ڈبلیو مورکروفٹ‘ کے دستخط ہوں گے. یہ کہہ کر جان نے خود ہی گلدان کو الٹ دیا اور پیندے میں واقعی دستخط موجود تھے، جو ولیم مورکروفٹ کے بنائے ہوئے ہر برتن کی نشانی تھے. جان سینڈن نے بتایا کہ 1973ءمیں اس کی قیمت 50پاﺅنڈ کے قریب ہو گی لیکن اب اس کی قیمت 2500پاﺅنڈ سے زائد ہے.خاتون نے بتایا کہ اسے یہ گلدان شادی میں شریک ایک عمر رسیدہ خاتون نے تحفے میں دیا تھا جسے وہ زیادہ نہیں جانتی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں