7

ٹک ٹاک پر سوشل میڈیا کی تاریخ کا سب سے انوکھا ٹرینڈ، صارفین اپنی پتلونوں میں پیشاب کرنے لگے

سوشل میڈیا پر گاہے بہت عجیب و غریب ٹرینڈز دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن اب ٹک ٹاک پر سوشل میڈیا کی تاریخ کا ایسا انوکھا ٹرینڈ شروع ہو گیا ہے کہ سن کر ہی آدمی کو کراہت ہونے لگے . ڈیلی سٹار کے مطابق اس ٹرینڈ میں صارفین پینٹ میں پیشاب کرکے اپنی ویڈیوز ٹک ٹاک پر پوسٹ کر رہے ہیں .

یہ ٹرینڈ بظاہر 21اپریل کو ’liamw2‘ نامی صارف نے شروع کیا. اس نے پینٹ میں پیشاب کرنے کی ویڈیو پوسٹ کی جو آن کی آن میں وائرل ہو گئی اور اب تک اس پر 8ہزار سے زائد لوگ کمنٹس کر چکے ہیں. اس صارف نے یہ کراہت آمیز ویڈیو پوسٹ کرکے دوسرے صارفین کو چیلنج دیا کہ وہ بھی ایسا کرکے دکھائیں

جس کے بعد لاکھوں کی تعداد میں صارفین اس ٹرینڈ میں ویڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں. بعض تو اس چیلنج میں بھی انتہائی انوکھے پوز کے ساتھ یہ حرکت کر رہے ہیں. ایک صارف نے سر کے بل الٹا ہو کر پینٹ میں پیشاب کیا جو نجانے کہاں تک جا پہنچا. یہ ٹرینڈ اس قدر مقبول ہو چکا ہے کہ اب تک اس ٹرینڈ میں پوسٹ کی گئی ویڈیوز کو 20لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں