8

بیروز گار ہے بیچارہ، اسکی بھی مدد کر دیں۔۔!! احسن اقبال کو بھی ’احساس امداد پروگرام ‘ پیغام موصول، پھر کیا ہوا؟ (ن) لیگ کے ’ارسطو ‘ کو حیرت انگیز صورتحال کا سامنا

ن لیگی رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو بھی احساس امداد پروگرام کے تحت پیغام موصول، سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے . تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے نارووال سے منتخب رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو ایک میسج ملا جس میں ان کو کہا گیا کہ احساس امداد پروگرام کے تحت آپ کو بارہ ہزار روپے موصول ہوئے ہیں، اگر آپ یہ رقم پہلے لے چکے ہیں تو اس میسج کو ضائع کر دیں .

احسن اقبال نے احساس امداد پروگرام کا میسج ملنے پر اس میسج کا سکرین شاٹ لے کر اپنے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ” ‏اندازہ کریں کیسے پیسے بانٹے جارہے ہیں یا احساس امداد کے نام پر فراڈ ہو رہے ہیں- یہ میسج میرے فون پر آیا ہے” احسن اقبال کے اس پیغام پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے ہورہے ہیں،

لوگوں کی بڑی تعداد احسن اقبال کے دعوے کو ماننے کو تیار نہیں اور احسن اقبال کے دعوے کو احساس پروگرام کے خلاف پروپیگنڈا کی کوشش قرار دے رہی ہے. سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ایسے میسیج وٹس ایپ پر نہیں آتے. ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ حکومت نے بار بار یہ بتایا ہے کہ اصل میسج صرف 8171 کے نمبر سے ہی آئے گا.آپکو یہ میسج جعلی نمبر سے آیا ہے 03411712118. مسئلہ اصل میں یہ کہ آپ ساری زندگی اصل اور نقل میں فرق نہ کر سکے.اب کہیں پیسے لینے چلے نہ جائیے گا آپ فراڈ کہ کیس میں جیل جا سکتے ہیں

پھر کہیں گے انتقامی سیاست ہوئی شہباز گل نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ نادرا کے ریکارڈ کے مطابق آپ ابھی تک سعودیہ میں اقامہ پر بے روزگار ہیں.آپکی مالی مشکلات دیکھتے ہوئے آپکو یہ آفر دی گئ ہے. یا پھر آپ کا نمبر کسی ایسے یا ایسی غریب مسکین کہ نام پر رجسٹرڈ ہے “

جس کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے” علی زیدی نے بھی احسن اقبال کے دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت نے کئی بار انفارم کیا ہے کہ احساس پروگرام کا میسیج 8171 پر آئے گا. موسیٰ ورک کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے یہ میسج 8171 سے آتا ہے،

آپ کو کسی لیگی سپورٹر نے وٹس ایپ پر یہ بتانے کے لیے کیا ہوگا کہ اسے بھی 12000 مل رہے ہیں. لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ارسطو ثانی سابقہ وفاقی پلانگ منسٹر کو یہ بات بتانی پڑ رہی ہے. یا شاید جان بوجھ کے لوگوں کو کمراہ کر رہے ہیں.مسٹنڈا نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ بھیجنے والے نے سوچا ہو گا کہ دوبئی کا چوکیدار ہے اور آجکل بیروزگار ہے…

حق بنتا بیچارے کا خیال رہے کہ کرونا وائرس کے باعث نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران بیروزگار ہونے والے افراد کی مالی مدد کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے احساس امداد پروگرام شروع کیا گیا جس کے تحت بھی خاندان کو 12 ہزار روپے مالی مدد دی جا رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں