7

شادی کے بعدخواتین موٹی کیوں ہوجاتی ہیں ، حیران کن تحقیق پیش کر دی گئی

شادی کے بعدخواتین موٹی کیوں ہوجاتی ہیں ، حیران کن تحقیق پیش کر دی گئی . .قارئین اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں دیکھنے میںآتا ہے کہ شادی کے بعد شوہروں اور زیادہ تر بیویوں کے وزن میں اضافہ ہوجاتا ہے، جس کی مختلف وجوہات سامنے آتی رہتی ہیں اور اب سائنسدانوں نے خواتین کے حوالے سے ایک اور وجہ دریافت کرلی ہے ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ آخر شادی کے بعد خواتین کا وزن کیوں بڑھ جاتا ہے.فن لینڈ کی Jyvaskyla یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ازدوجی حیثیت

میں تبدیلی جسمانی سرگرمیوں پر اثرانداز ہوتی ہے، خصوصاً خواتین جسمانی طور پر کم متحرک ہوجاتی ہیں.محققین کا کہنا تھا کہ اس کی ایک وضاحتی وجہ بتانا تو مشکل ہے کہ شادی اور جسمانی سرگرمیوں میں تبدیلی میں کیا واضح تعلق ہے.تاہم ان کا کہنا تھا کہ مردوں اور خواتین کی جسمانی سرگرمیوں کو رشتے مختلف انداز سے اثرات مرتب کرتے ہیں.اس تحقیق کے دوران 34 سے 49 سال کی عمر کے ایک ہزار سے زائد رضاکاروں کے ازدواجی تعلقات، سماجی حیثیت اور جسمانی سرگرمیوں میں تبدیلی کا تجزیہ کیا گیا.نتائج سے معلوم ہوا کہ سماجی طور پر اعلیٰ حیثیت رکھنے والے مردوں اور خواتین میں شادی کے 4 سال کے عرصے میں ایروبک اسٹیپس کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے.ایروبک اسٹیپس سے مراد ایسی جسمانی سرگرمیوں ہیں جو کم از کم 10 منٹ تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے، جیسے فی منٹ 60 یا اس سے زائد قدم چلنا.تاہم ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی اکثریت شادی کے بعد جسمانی طور پر کم متحرک ہوجاتی ہیں جس کا نتیجہ طویل المعیاد بنیادوں پر جسمانی وزن میں اضافے کی صورت میں نکلتا ہے.اس کے مقابلے میں مرد شادی کے بعد جسمانی طور پر متحرک رہتے ہیں

تاہم بیوی سے علیحدگی ان کی جسمانی سرگرمیوں کی سطح کم کرنے کا باعث بنتی ہے.آسان الفاظ میں خواتین شادی کے بعد ورزش کرنا زیادہ پسند نہیں کرتیں جبکہ مرد علیحدگی کی صورت میں ورزش سے دور ہوجاتے ہیں.اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف پبلک ہیلتھ میں شائع ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں