8

عمر اکمل کا سزا کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ

ٹیسٹ کرکٹ عمر اکمل نے تین سالہ سزا کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے . ذرائع کے مطابق اپیل دائر کرنے کیلئے عمر اکمل نے وکلا سے صلاح مشورہ شروع کردیا ہے .

ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو تفصیلی فیصلے کی کاپی موصول ہوگئی، وہ تین سال کی پابندی کو چیلنج کریں گے.عمر اکمل کے ذرائع کے مطابق سزا بہت سخت ہے، اپنا پورا دفاع کریں گے،

ٹریبونل میں معاملہ نہ لے جانے کے باوجود سخت ترین سزا دی گئی.ذرائع عمراکمل کے مطابق وکیل کی خدمات حاصل کرکے پیر کو اپیل دائر کرنے کا امکان ہے.واضح رہے کہ پی سی بی ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا،

جس میں تین برس کی سزا کو برقرار رکھا گیا ہے، معطل سزا کو شامل نہیں کیا گیا تھا.پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی دو مختلف اوقات میں خلاف ورزی پر تین برس کی پابندی کی سزاسنائی گئی.عمر اکمل نے فکسنگ کی پیشکش اور رابطوں کے حوالے سے بروقت آگاہ نہیں کیا تھا.‎

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں