5

ٹیلی ویژن کی کامیاب میزبان فرح سعدیہ کی دوسری شادی بھی ناکام

ٹیلی ویژن کی کامیاب میزبان فرح سعدیہ کی دوسری شادی بھی ناکام ہوگئی ہے . فرح سعدیہ کو1998 میں ڈرامہ سیریل بندھن سے شہرت ملی تھی اور اسی ڈرامے کے ذریعے ان کی دوستی ساتھی اداکار اقبال حسین سے ہوئی جس کے کچھ عرصہ بعد دونوں نے شادی کر لی جس میں سے ان کے دو بیٹے پیدا ہوئے جن کے نام عبداللہ اور عبدالرحمٰن ہیں .

البتہ چند سال بعد ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی.فرح حسین نے دوسری شادی 2012 میں نہایت خاموشی سے پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری توقیر احمد سے کی ہے جن کا بزنس پاکستان اور امریکہ میں پھیلا ہوا ہے.اسلام آباد میں “دیس پردیس” کے نام سے ان کا مشہور ریسٹورنٹ بھی ہے. چوہدری توقیر احمد کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاﺅں سے ہے اور وہ بنیادی طور پر شیف ہیں جو کئی چینلزپر پروگرام بھی کرتے رہے.

وہ طویل عرصہ امریکہ میں مقیم رہے اور وہیں انہوں نے پہلی شادی بھی کی. فرح سے شادی کے موقع پر سابق ڈی جی نیب عابد جاوید اور پی ٹی وی اسلام آباد کے ڈائریکٹر پروگرام امجد بخاری کے علاوہ چند قریبی رشتہ داروں بھی موجود تھے اور یہ نکاح بھی فرح کے گھر پر ہوا تھا.فرح نے شرط عائد کی تھی اس شادی کے بارے کسی کو نہ بتایا جائے یہی وجہ ہے کہ آٹھ سال تک اس بارے میں میڈیا کو بھی خبر نہ ہوئی.ذرائع نے بتایا ہے کہ فرح سعدیہ اور توقیر احمد کے درمیان کچھ عرصہ پہلے اختلافات کا آغاز ہوا جس کی بنیادی وجہ بعض نجی معالات تھے. توقیر احمد کے ایک انٹرویو کے ذریعے یہ انکشاف ہوا کہ وہ فرح سعدیہ کے شوہر ہیں اور انہوں نے فرح کی خواہش پر ہی اتنے سال شادی چھپائے رکھی. توقیر احمد نے واضح الفاظ میں بتایا کہ ان کے درمیان مکمل طور پر علیحدگی ہوچکی ہے اور اب واپسی کی گنجائش نہیں ہے.فرح سعدیہ نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور اس سلسلہ میں بات کرنے سے کترا رہی ہیں جبکہ دوسری طرف توقیر احمد نے سارے راز افشا کر دئیے ہیں…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں