8

او آئی سی ورچوئل میڈیا فورم، عالمی سطح پر انسداد کورونا کوششوں کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور

جدہ (سعودی عرب ) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ادارے متحدہ نیوز ایجینسیز (یُو این اے) کا آج پہلا میڈیا فورم منعقد ہوا جس کا عنوان “کورونا وائرس وبائی امراض کا مقابلہ کرنے میں معاونت کی کوششوں میں کردار اور نیوز ایجنسیاں” تھا۔
 ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ فورم کی صدارت قائم مقام سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد بن عبد اللہ القاصبی نے کی جبکہ یونین کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین ، سکریٹری جنرل ، اسلامی ترقیاتی بینک (ISDB) گروپ کے صدر (ICESCO) کے ڈائریکٹر جنرل اور یو این اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت رکن ممالک کے نمائندوں اور سفیروں نے فورم میں شرکت کی۔
 فورم میں کورونا وبا کی روک تھام کے حوالے سے میڈیا کے کردار بالخصوص یُو این اے ممبر نیوز ایجینسیوں کے کردار کی ضرورت اور اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فورم کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق فورم نے اس بات پر زور دیا کہ ذرائع ابلاغ بالخصوص سرکاری خبر رساں اداروں کا لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے اور لوگوں کو تعلیم دینے میں اہم کردار ہے۔
 اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں کی جانب سے اس وبائی امراض کے پھیلاؤ کو محدود کرنے اور پھر اس کے منفی معاشی اور معاشرتی اثرات کو کم کرنے کے اقدامات کو اجاگر کرکے ترقیاتی عمل میں سرکاری نیوز ایجنسیوں کا اہم کردار ہے۔
فورم میں مشترکہ اسلامی اقدام کو مستحکم کرنے ، اسلامی ممالک کے عوام اور حکومتوں کی امنگوں کو پورا کرنے والے میڈیا کے مواد کو بہتر بنانے ، انفرادی اور متنوع خبروں کی خدمات کی فراہمی کی خصوصیت کی نمائندگی کرنے میں OIC نیوز ایجنسیوں کی یونین کے کردار کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا تاکہ وہ مثبت اور تعمیری معلومات عوام تک پہنچائیں۔
فورم میں او آئی سی ممالک میں ممبر نیوز ایجنسیوں کے باہمی تعاون کی کوششوں کو متحد کرنے اور ان کو مربوط کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس کے لیے میڈیا کے کامیاب تجربات اور طریقوں کے تبادلے کے لئے موثر میکانزم تیار کرنے کا کہا گیا۔ اس سلسلے میں مشترکہ تربیتی پروگرام کے انعقاد اور مُختلف اجلاس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا او آئی سی ورچوئل میڈیا فورم، عالمی سطح پر انسداد کورونا کوششوں کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے کی ضرورت پر زو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں