92

ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کا پاکستان آنے کا اعلان

کراچی: ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بلجیک نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ ایسرا بلجیک نے پسندیدگی کے ریکارڈ قائم کرنے والے ڈرامہ ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
اپنے ایک پیغام میں اداکارہ ایسرا بلجیک کا کہنا ہے کہ میں نے سنا ہے کہ ارطغرل غازی پاکستان میں بہت مشہور ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستانی عوام سے یہی امید تھی اور ہماری توقعات پوری ہوگئی ہیں۔
اداکارہ ایسرا بلجیک نے مداحوں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو حلیمہ سلطان کا کردار کس طرح پسند آیا؟۔ان کاکہنا ہے کہ میں اور میری ٹیم جلد ہی پاکستان آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں