7

اداکارہ سنی لیون کے بعد فحش فلموں کی ایک اور اداکارہ کی بالی ووڈ میں اینٹری، فلم کا نام کیا ہے ؟ پتا چل گیا

کچھ سال پہلے بالی ووڈ میں جب بالغوں کی فلموں کی اداکارہ سنی لیون نے اینٹری ماری تو ایک مرتبہ سب کے ہی ہوش اڑ گئے تھے کہ بھارتی فلم انڈسٹری نیا رخ اختیار کرنے جارہی ہے تاہم جیسے جیسے وقت گزرا اور جس طرح سنی لیون نے اپنی جگہ بنائی ہر کوئی ان کی ہمت پر داد دیتا ہے کہ قابل اعتراض فلمیں چھوڑ کر قابل قبول اداکاری شروع کر دی ہے . بالی ووڈ سے آئے روز کوئی نہ کوئی نیا ہنگامہ سامنے آتا ہی رہتا ہے اور ایسا ہی ایک مرتبہ پھر سے ہونے جارہاہے کیونکہ معروف فلم ساز ” رام گوپال ورما “ نے نیا تجربہ کرتے ہوئے ایک اور بالغوں کی فلموں کی معروف اور دلکش اداکارہ ” میا مالکوا “ کو اپنی نئی فلم میں بطور ہیروئن کاسٹ کر لیاہے اور اس فلم کا ٹیزر بھی جاری کر دیا گیاہے جوکہ تیزی کے ساتھ شائقین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے .

رام گوپال کی نئی آنے والی فلم ” کلائمیکس “ کا ٹیز ر جاری کر دیا گیاہے جس میں اداکارہ ایک صحرا میں مختصر لباس میں دکھائی دیتی ہیں اورپھر وہ ایک تالاب میں غسل کرتے ہوئے دکھائی گئی ہیں جبکہ کچھ دیر بعد چہرے ڈھانپے ہوئے افراد ان کا پیچھا کرتے دکھائی دیتے ہیں. بالی ووڈ میں یہ افواہیں سرگرم ہیں کہ فلم کا ٹریلر 18 مئی کو جاری کیا جائے گا جس کا انتظار شائقین فلم کی جانب سے شروع کر دیا گیاہے اور سوشل میڈیا پر بحث بھی شروع ہو چکی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں