6

حادثے کا شکار معروف گلوکار انتقال کر گئے

حادثے کا شکار ہونے والے معروف سرائیکی گلوکار نواز فرید سانول حیدرآبا دمیں انتقال کرگئے . نجی ٹی وی کے مطابق نواز فرید سانول لاک ڈاؤن کے باعث موٹرسائیکل پر کوٹلہ موسیٰ خان سے کراچی آ رہے تھے کہ اس دوران حیدرآباد کےقریب ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے، انہیں علاج کے لیےہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے .

سرائیکی گلوکار بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقے کوٹلہ موسیٰ خان کے رہائشی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں