6

تحریک انصاف کی اہم رہنما کرونا کے باعث چل بسیں

گوجرانوالہ سے پاکستان تحریک انصاف کی واحد خاتوں ایم پی اے آپی شاہین رضا چیمہ لاہور کے ہسپتال میں وفات پا گیں

شاہین رضا کو چند روز قبل کرونا وائرس کی تشخیص ہوئ تھی،ابتدائی طور پر انہیں گوجرانوالہ میں طبی امداد دی گئی تاہم ان کی حالت تشویشناک ہونے پر لاہور کے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ بدھ کے روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

تحریک انصاف کی ایم پی اے شاہین رضا کورونا وائرس کے باعث لاہور میں دم توڑ گئیں،ایم پی اے شاہین رضا کی عمر 69 سال تھی، شاہین رضا مخصوص نشت پر ایم پی اے منتخب ہوئی تھی

،شاہین رضا ضلع میں تحریک انصاف کی واحد رکن اسمبلی تھیں ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں