159

کرنل کی بیوی کے بعد پیشِ خدمت ہے کرنل بذاتِ خود، سرِعام دھمکیوں کی ویڈیو وائرل

کرنل کی بیوی کے بعد پیش خدمت ہے کرنل بذات خود،اطلاعات کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرکرنل کی بیوی کے بعد کرنل کے اپنے رویے سے متعلق ایک ویڈیوگردش کررہی ہے ، اسی ویڈیوکوپیش نظررکھتے ہوئے ایک نئی بحث چھڑگئی ہے” کرنل کی بیوی کے بعد پیش خدمت ہے کرنل بذات خود” . ذرائع کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پریہ ویڈیوبڑی تیزی سے گردش کررہی ہے ،

جس میں مبینہ طور پرکرنل فاروق جن کو مذکورہ خاتون کا خاوند بتایا جاتا ہے کے ایک ٹریفک والے کے ساتھ بدکلامی اوربدتمیزی کے وہ لمحات اور الفاط بھی بڑی تیزی سے وائرل ہورہے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کرنل نے بھی بدتمیزی کی تمام حدیں کارس کر دیں گالیوں پر اتر آئے،ادھر سوشل میڈیا پراس ویڈیو کے بارے میں بھی مختلف قسم کے تاثرات سامنے آرہے ہیں کہ اکثر صارفین کا کہنا ہےکہ اس واقعہ پربھی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سخت ایکشن لیا تھا ،

اس ویڈیومیں کرنل ٹریفک پولیس والے کواس قدرغلیظ گالیاں دیتا ہےکہ سننے کے قابل نہیں‌، ‏یاد رہےلیفٹننٹ کرنل کی ایبٹ آباد میں آگست دو ہزار اٹھارہ میں لڑائی ہوئی تھی پولیس والوں کے ساتھ .

تب بھی جنرل باجوہ نے سخت نوٹس لیا تھا اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا، ستمبر دو ہزار اٹھارہ میں لیفٹننٹ کرنل محمد فاروق کوسخت ناپسندیدگی کی سزا دیتے ہوئے کوئٹہ ٹرانسفر کر دیا گیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں