6

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نیب کے ریڈار پر آگئے

قومی احتساب بیورو نے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کے بعد دوسرے وفاقی وزیر کے خلاف آنے والی شکایت کی تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے . ترجمان نیب نے اردو نیوز کو بتایا کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کے خلاف نیب کو شکایت موصول ہوئی تھی جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے وزارت کی عمارت غیر قانونی طریقے سے اپنے دوست کو ہائرنگ پر دی ہے . 

ترجمان کے مطابق نیب نے اس شکایت کی تصدیق اور جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا ہے.نیب ایگزیکٹو بورڈ نے دو روز قبل وزارت مذہبی امور کے افسران کے خلاف شکایت پر انکوائری کی منظوری دی تھی.دوسری جانب وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات جاری ہیں. نیب نے محکمہ مال راولپنڈی سے 15 مئی تک ان کی تمام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کیا تھا جو ابھی تک فراہم نہیں کیا جا سکا.غلام سرور خان نے قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے دوران خود کو نیب کے سامنے احتساب کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں