6

دولاکھ ڈالر سالانہ کی نوکری چھوڑنے والی لڑکی 50لاکھ ڈالر کمانے لگی

آسٹریلیا میں ایک لڑکی نے بینک کی پرکشش نوکری چھوڑ کر ایک ایسا انوکھا کاروبار کیا کہ اب کروڑوں روپے کما رہی ہے . میل آن لائن کے مطابق اس 24سالہ لڑکی کا نام مشعیل ہو ہے جو آسٹریلوی شہر میلبرن کی رہائشی ہے .

وہ بینک میں اینالسٹ کی ملازمت کرتی تھی تاہم اس نے ایک سال قبل نوکری چھوڑ دی اور میک اپ سٹوریج کا کاروبار شروع کر دیا اور اس ایک سال میں اس انوکھے کاروبار سے 50لاکھ ڈالر کما لیے. اس کے برعکس بینک کی نوکری سے وہ 2لاکھ ڈالر سالانہ کما رہی تھی.

رپورٹ کے مطابق مشعیل انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے لپ اسٹک، برش اور میک اپ کی دیگر اشیاء فروخت کرتی ہے. اس کا کہنا تھا کہ ’’کاروبار شروع کرنے کے چند ماہ بعد ہی میری آمدنی 7عدد میں داخل ہو گئی. گزشتہ ایک سال میں میرے کاروبار کی ماہانہ شرح نمو 25فیصد رہی. اب میں پر امید ہوں کہ اس سال کاروبار کی آمدنی 1کروڑ ڈالر تک جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں