8

نئی تاریخ رقم ، پاکستان نے امریکہ کو امداد بھجوادی,کیا سامان بھیجا گیااور امریکی وزیر خارجہ نے کیا ردعمل دیا؟ بڑی خبرآگئی

پاکستان نے امریکہ کو امدادی سامان بھجوا کر نئی تاریخ رقم کردی . پاکستان کی جانب سے امریکا کو ایک لاکھ فیس ماسک اور 25ہزار کور آل بھجوائے گئے ہیں .رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی امداد کو پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے پر امریکہ پہنچایا گیاجسے امریکہ کے ہنگامی حالات کے حکام نے وصول کیا. امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کی جانب

سے بھیجی گئی اس امداد کو خیرسگالی کی علامت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سےایف ای ایم اے کو بھیجی گئی امداد قابل تعریف ہے، سامان میں ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں. امریکی وزارت خارجہ کے بیورو برائے جنوبی و وسطی ایشیا نے بھی پاکستانی امداد پر شکریہ اداکیا ہے. خیال رہے امریکہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہونے والا ملک بن چکا ہے

جہاں اس موذی وائرس کی وجہ سے اب تک ترانوے ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں. بی بی سی کےمطابق امریکا میں جمعرات کو ایک دن میں تقریباً 23 ہزار نئے متاثرین میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے.امریکی ادارہ برائے وبائی امراض کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک دن میں 22860 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے. امریکا میں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 1551095 ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے.امریکا میں جمعرات کو 1397 مزید ہلاکتوں کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 93061 ہو گئی ہے.

امریکہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں نیویارک میں ہوئی ہیں. امریکہ کورونا وائرس کے پھیلاو کی ذمہ داری چین پر عائد کرتا ہے، امریکی صدر ٹرمپ بارہا اس بات کا اظہارکرچکے ہیں کہ چین نے دنیا کو کورونا وائرس کے خطرے سے بروقت آگاہ نہیں کیا. دوسری جانب چین امریکی الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے. بیجنگ حکومت کا موقف ہے کہ اس نے دنیا کو بروقت اس وائرس اور اس کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں