6

کرنل کی بیوی مقدمے میں نامعلوم قرار

مانسہرہ ایکسپریس وے پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والی مبینہ کرنل کی بیوی کو مقدمے میں نامعلوم قرار دے دیا گیاہے ، مقدمہ تھانہ سٹی میں کیا گیاہے . تفصیلات کے مطابق دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک کالے رنگ کی ہونڈا سویک می

سوار خاتون نے چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے ساتھ دل بھر کے بدتمیزی کی اور گالیاں دیں تاہم اب مانسہرہ پولیس نے واقع کا مقدمہ نامعلوم خاتون کے خلاف در ج کیاہے جس میں صرف گاڑی کا نمبر ہی درج کیا گیاہے جبکہ خاتون نے سرکاری ملازم شوہر اور نہ ہی خاتون کا نام اور پتہ درج کیا گیاہے .

مانسہرہ پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بدھ کے روز تقریبا ساڑھے چار بجے ضلع مانسہرہ کی حدود میں سی پیک ایکسپریس وے پر ایک خاتون نے پولیس اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے پر دھمکیاں دیں اور ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپناتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت کی.

بیان کے مطابق اس سلسلے میں ضلع مانسہرہ کے تھانہ سٹی میں خاتون کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا. پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہاں اس بات کو واضح کیا جاتا ہے کہ یہ پولیس عہدیدار سی پیک ایکسپریس وے پر عوام کی حفاظت اور اپنی قانونی ذمہ داری سرانجام دینے کے لئے تعینات تھے جو کہ واقعہ کے دوران پولیس نے اس خاتون کے توہین آمیز رویے کے باوجود انتہائی تحمل اور پیشہ ورانہ بردباری کا مظاہرہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں