6

پی آئی اے کا مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ، 80مسافر سوار تھے

کراچی(میٹرو واچ رپورٹ) کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے، طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا جس کے بعد دھویں کے بادل اٹھنے لگے۔

یہ طیارہ کراچی کی ماڈل ٹائون کالونی پر گرا جس کے باعث 4 مکان بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔


پی آئی اے کی پرواز 8303لاہور سے 1بج کر10منٹ پر کراچی کیلئے روانہ ہوا تھا جس میں 80سے زائد افراد سوار تھے جبکہ اس کے علاوہ عملے کے 15 ارکان بھی طیارے پر سوار تھے۔
حادثے کے بعد فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ جبکہ پورے شہر کی ایمبولینسز کو وقوعہ پر طلب کر لیا گیا ہے۔

دوسرے جانب پی آئی اے کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ہم حادثے کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔

واقعہ کے بعد سکیورٹی اداروں کی بڑی تعداد میں گاڑیاں جائے وقوعہ کی طرف بھی جاتے دیکھی گئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے جہاز کا ملبہ بہت دور تک پھیل گیا ہے جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمبولینسز کے ذریعے میتوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہاہے۔

واقعہ کے بعد کراچی کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام عملے کی چھٹیاں منوخ کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکتا کہ حادثہ کیوں پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں