6

دس ایکڑکے ملک کانوجوان صدر

بیس سالہ نوجوان نے اپنا الگ ملک بنا کر دنیا میں دھوم مچا دی ہے ، جی ہاں زاقستان کے نام سے ایک نیا ملک وجود میں آیا جس کا رقبہ صرف دس ایکڑ ہے . یہ ملک قریبی ٹاﺅن سے صرف ساٹھ میل کے فاصلے پر ہے ، دلچسپ بات یہ ہے کہ زاقستان ملک کا اپنا جھنڈا ، پاسپورٹ اور بارڈر فورس ہے . 

بیس سالہ نوجوان زیچری لی اس ملک کا صدر ہے ، ملک کا اپنا پاسپورٹ اور بارڈر فورس بھی ہے ، نیز اس رقبے میں ایک انڈر گراﺅنڈ سپلائی راستہ بھی بنایا گیا ہے.

بیس سالہ نوجوان نے کم عمری میں ہی دس سال قبل دس ایکڑ زمین خریدی تھی اور بعد میں اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اس زمین کوایک ریاست کا درجہ دے گا. پاکستان سمیت کوئی بھی شہری اس ملک کے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کر سکتا ہے

اور اس کے لیے اسے صرف چالیس ڈالر ادا کرنا ہوں گے. اس مختصر رقبے کی ریاست دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور سیاح اس چھوٹے ملک کا رخ کرنے کے لیے کافی زیادہ پرجوش ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں