5

طیارے کے کریش پر سیاست، حیرت انگیز انکشافات کر دیئے گئے

ونگ کمانڈ ریٹائرڈ عاصم نواز نے کہا ہے کہ طیارے کے کریش پر سیاست کی جا رہی ہے، ہم لاشوں پر سیاست کرنے کے عادی ہیں . عاصم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور انویسٹی گیشن بورڈ کو مل کر تحقیقات کرنی چاہئیں، 2 بج کر 32 منٹ پر طیارہ 4 ہزار سے 2 ہزارفٹ کی بلندی پر آیا، 260 ناٹ کی رفتار پر طیارہ لینڈ نہیں کرسکتا، 260 ناٹ کی رفتار طیارے کیرن وے پر آنے کی وجہ نہیں بنتی تھی .

ونگ کمانڈر ریٹائرڈ نسیم احمد نے کہا کہ پی آئی اے کے پاس ڈیٹا ڈی کوڈ کرنے کی پوری صلاحیت ہے،

انویسٹیگیشن ٹیم کو چاہیے کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول برقرار ر کھیں، جلد بازی نہ کریں.نسیم احمد نے کہا کہ انویسٹی گیشن پر زیادہ ا عتراضات نہ کیے جائیں، سب مل کر کام کریں، طیارہ حادثے کی انویسٹی گیشن میں عالمی معیار کے مطابق ایک سال لگتا ہے، طیارہ حادثے کی انویسٹیگیشن کی عبوری رپورٹ شائع ہونی چاہیے.دوسری جانب کیپٹن عمران ناریجو کا کہنا ہے کہ جس طرح سے طیارے کے پارٹس غائب ہوئے، وہ شکوک و شبہات پید کر رہے ہیں، قیاس آرئیاں کی جارہی ہیں کہ طیارہ 250 ناٹ پر تھا،

اس طرح کی قیاس آرائیاں میں بھی کرسکتا ہوں.کیپٹن عمران کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے کہا تھا تحقیقاتی بورڈ متوازن نہیں ہے، طیارے کا اہم حصہ لا پتہ ہونے باعث تشویش ہے، تحقیقات میں پالپا کو بھی شامل کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں