5

بھارت میں پڑھاتے وقت پاکستان کی مثالیں دینے والی خاتون کیساتھ کیا کام کیا گیا ، جانیں

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گورکھپور میں پڑھاتے وقت پاکستان کی مثالیں دینے والی ٹیچر کو معطل کر دیا گیا ہے . آن لائن کلاس میں بھیجے جانے والے مواد میں ’پاکستان اِز آور ڈیئر ہوم لینڈ‘ جیسی مثالیں شامل تھیں . 

معاملے کی تفتیش شروع ہو گئی ہے. خاتون ٹیچر کا کہنا ہے کہ انھوں نے غلطی سے ایسا کیا اور اس کے لیے معافی بھی مانگ لی ہے. دو روز قبل گورکھپور کے پبلک اسکول کی ٹیچر شاداب خانم نے چوتھی جماعت کی آن لائن کلاس میں بچوں کو ناوٴن (اسم) کی چند مثالیں واٹس ایپ گروپ میں بھیجی تھیں. ان میں چند ایسی مثالیں شامل تھیں جنہیں دیکھتے ہی بچوں کے والدین نے سخت اعتراض کیا. الزامات کے مطابق شاداب خانم نے جو مثالیں بھیجی تھیں ان میں سے چند یہ تھیں کہ ʼپاکستان اِز آور ڈیئر ہوم لینڈ‘، ’آئی وِل جوائن پاکستان آرمی‘ اور ’منہاس واز اے بریو سولجر‘. اسکول کے منتظم پرتاپ سنگھ نے بی بی سی کو بتایا ’طلاع ملتے ہی ہم نے وجہ بتانے کے لیے ٹیچر کو نوٹس بھیجا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں