7

مزید 2 اراکین اسمبلی میں کورونا کی تصدیق،خود کو قرنطینہ کر لیا

کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی، 2 اراکین سندھ اسمبلی میں مہلک ترین وائرس کی تصدیق ہوگئی . ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے دو اراکین میں بھی مہلک ترین وائرس کوویڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے اور دونوں اراکین اسمبلی سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے . 

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن ڈاکٹر سہراب سرکی اور لیاقت آسکانی بھی کرونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ صوبائی وزیر مرتضی بلوچ کورونا کی وجہ سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں.واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے اراکین صوبائی اسمبلی کی تعداد 8 ہو گئی ہے، جن میں سے 3 ارکان اس وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں