6

چین عالمی طاقت کے طور پر امریکا کی جگہ لینے لگا یورپی یونین نے شواہد کیساتھ بڑا اعتراف کرلیا

یورپی یونین کے وزیرخارجہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ چین عالمی طاقت کے طور پر امریکا کی جگہ لے رہا ہے . یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ ماہرین جس’’ایشائی صدی‘‘کی آمد کی پیشگوئی کر رہے تھے اس کا شاید کورونا کی وبا کے دوران ظہور ہو چکا ہے، ایسے شواہد ہیں کہ چین عالمی طاقت کے طور پر امریکا کی جگہ لے رہا ہے

اور یورپی یونین کو چین کے حوالے سے ایک مضبوط پالیسی طے کرنی ہوگی .تاریخ میں کووڈ-19 کی وبا کو ایک ایسے فیصلہ کن موڑ کے طور پر دیکھا جائے گا جب دہائیوں بعد امریکا دنیا کی رہنمائی کرتا ہوا نظر نہیں آ رہا تھا.جوزف بوریل نے جرمنی کے سفارت کاروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’تجزیہ کار

کافی عرصے سے امریکا کی سربراہی میں چلنے والے عالمی نظام کے خاتمے اور ایشیائی صدی کی آمد کا باتیں کر رہے تھے.‘یورپی یونین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’اب یہ ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے اور ہم پر کسی ایک سائیڈ کا انتخاب کرنے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے.انھوں نے کہا کہ امریکا اور چین کی رقابت کی وجہ سے عالمی ادارے ایسا کردار ادا نہیں کر پا رہے جس کی اس مشکل گھڑی میں ضرورت تھی.یورپی یونین کو اپنے مفادات اور اپنی قدروں کو سامنے رکھنا ہو گا اور کسی کا آلہ کار بننے سے بچنا ہوگا. انھوں نے کہا کہ یورپ کو ایک مشترکہ تذویراتی کلچر کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے جو اس وقت اس کے پاس نہیں ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں