5

ملک میں اسلامی صدارتی نظام کے نفاذ کے قیام کے لئے نئی سیاسی جماعت لانچ کردی گئی،انتہائی منفرد نام رکھ دیا گیا

ملک میں اسلامی صدارتی نظام کے نفاذ کے قیام کے لئے ’’ہم عوام پاکستان ‘‘کے نام سے نئی سیاسی جماعت لانچ کردی گئی . پارٹی کے چیئرمین طاہر عزیز کا کہنا ہے کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے فوری مستعفی ہو عوام شدید پریشان ہیں .

حکومت کو ایک ماہ کا وقت دیتے ہیں اس کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے .تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہم عوام پاکستان کے چیئرمین طاہر عزیز خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو سوائے مشکلات اور پریشانی کے کچھ نہیں دیا آج نہ تعلیم بہتر نہ صحت کی سہولیات نہ عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا انھوں نے کہا کہ یہاں قانون وہ بناتا ہیجو قانون توڑتاہے ہم نے ہر سیکٹر کے ماہر افراد کی ٹیمیں تشکیل دی ہیں .طاہر عزیز خان نے کہا کہ ہر قسم کے بحرانوں سے نمٹنے کے لئے ھم نے ٹیم ممبران کی چھانٹیاں کی ہیں.ان کا کہنا تھا کہ جس

نظریہ کے تحت ملک بنایا گیا تھا اس پر چند مخصوص خاندانوں نے قبضہ کر رکھا یے آج تک اس نظام نے عوام کو کچھ نہیں دیا .انھوں نے بتایا آئندہ تین ماہ میں لوگوں کو اکھٹا کرینگے اور عوام کے حقوق کے لئے سڑکوں پر آئینگےاصل صدارتی نظام وہ ھے جسے عوام ریفرنڈم کے زریعے صدر کا چنائو کرتے ہیں .اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ھم عوام پاکستان کے جنرل سیکریٹری کسٹم ایجنٹ ایسوسی ایشن کے سینئر رکن ارشد کمال نے کہا کہ گزشتہ ستر برس میں سیاسی جماعتوں نے مسائل کے حل کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے ہمیں جماعت بنانے کا خیال پاکستان سے محبت اور اسکی خدمت کے لئے آیا ھے .انھوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم صحت کی سہولیات بالکل نہیں 20 سال کے بعد تحریک انصاف حکومت میں آئی لیکن ان کے پاس بھی کوئی پلان نہیں ہے .انھوں نے بتایا کہ دو ماہ کے کم عرصے میں ہم نے پڑھے لکھے لوگوں کی تنظیم بنائی ہے اسی فیصد تنظیم سازی مکمل کرلی ہے ہم

سمجھتے ہیں ملک اسلامی صدارتی نظام نافذ کیا جائے حکومت کو فوری مستعفی ھوجانا چاہیے .انہوں نے حکومت کو ایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں عوامی مسائل کے فوری اقدامات کئے جائیں جہاں جہاں قادیانی کسی بھی عہدوں پر ہیں انہیں ہٹایا جائے بصورت دیگر ایک ماہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں