5

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دبائو ڈپریشن میں تبدیل

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباو ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے ہے . ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والا ڈپریشن کراچی سے 1285کلومیٹر جبکہ ممبئی سے 580 کلو میٹر دور ہے . 

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 سے 36 گھنٹوں میں ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے، سائیکلون کا رخ ممبئی یا گجرات کی جانب رہے گا. سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساحل کو سائیکلون سے کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود ماہی گیر گہرے سمندر میں جاتے ہوئے احتیاط کریں.محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تین دن مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہے گا البتہ کراچی میں نچلی سطح کے بادلوں کے باعث بوندا باندی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے.کراچی میں درجہ حرارت 36 سی37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں