5

“وہ تمام اینکرز اور تجزیہ نگار جو نواز شریف کے بیمار ہونے کی کہانیاں رو رو کر سناتے تھے, اب کہ رہے ہیں کہ۔۔۔”فواد چودھری صحافیوں پر بھی برس پڑے

سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت ضمانت پر ہیں اور علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اورکچھ دن قبل ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھے چائے پی رہے تھے ، اس تصویر نے پاکستان کے سیاسی حلقوں میں کھلبلی سی مچا دی ہے اور ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے . تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے بھی اس معاملے پر کچھ ٹویٹس کی ہیں جس میں وہ ن لیگ کے قائد کو تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دیتے ہیں ، وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ ” وہ تمام اینکرز اور تجزیہ نگار جو نواز شریف کے بیمار ہونے کی کہانیاں رو رو کر سناتے تھے اور حکومت کو کوستے تھے کہ باہر جانے کی اجازت کیوں نہیں دے رہے اب کہ رہے ہیں دیکھیں اجازت تو حکومت نے دی تھی ہمیں کیا پتا، .

..“

فواد چوہدری کا اپنے ایک اور پیغام میں کہناتھا کہ ” ڈاکٹر تفسیر کے یہ بیانات اہم شہادت ہیں کہ نواز شریف کے ٹیسٹس میں گڑ بڑ ہوئی اور ایک مکمل سازش کے تحت نواز شریف کو جیل سے فرار کرانے کیلئے جعلی ٹیسٹ رپورٹس بنائی گئیں.“

اس کے علاوہ فواد چوہدری نے شہباز گل کا ٹویٹ بھی شیئر کیا اور ساتھ ان کی ہاں میں ہاں ملائی، شہباز گل کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ” فواد چوہدری نے پہلے دن سے واضح موقف لیاکہ اس معاملے میں گڑ بڑ ہے ، میں نے بھی کئی ٹی وی پروگرام میں پہلے دن سے کہا کہ اس میں جھوٹ کے علاوہ اور کچھ نہیں ، سچ سب کے سامنے آیا کہ کس طرح انہوں نے قوم کو بیوقوف بنایا .“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں