6

کورونا وائرس، قومی ادارہ صحت نے اسلام آباد میں ریسرچ سروے شروع کر دیا

ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی ادارہ صحت نے اسلام آباد میں ریسرچ سروے شروع کر دیا ہے . تفصیلات کے مطابق سروے کا بنیادی مقصد کورونا وائرس کےمتاثرہ اور غیر متاثرہ افراد کے درمیان موازنہ کرکے کوویڈ انفیکشن کے لئے خطرے والے عناصر کی جانچ کرنا ہے .

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس سروے کی مدد سے ہیلتھ کیئر اداروں کو نہ صرف پاکستان بلکہ بالخصوص اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بارے میں جاننے اور سمجھنے میں مدد ملے گی اور اس سروے کی بنیاد پر پاکستان کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد کے حوالے سے بھی اندازہ لگانے میں مدد ملے گی. قومی ادارہ صحت اور فیلڈ ایپیڈیمولوجی اینڈ لیبارٹری ٹریننگ پروگرام نے وزارت قومی صحت، لوکل گورنمنٹ اسلام آباد اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے تعاون سے اسلام آباد میں کورونا وائرس کے حوالے سے ریسرچ سروے شروع کر دیا ہے جس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ متاثرہ اور غیر متاثرہ افراد کی شناخت کے درمیان موازنہ کرکے

کوویڈ انفیکشن کے لئے خطرے والے عناصر کو جانچ لیا جائے گا اور اس سے بچنے کے لئے اقدامات بھی کئے جائیں گے. سروے کے آغاز سے پہلے ان لوگوں کی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہےجو اس پورے سروے میں لوگوں تک جا کر ان کے انٹرویو کریں گے. خیال رہے کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کا وار تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے متاثرہ افراد کی تعداد اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے. پاکستان میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1644 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 77837 تک پہنچ گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں