5

نواز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ

نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے، وہ جولائی کے پہلے ہفتے میں پاکستان واپسی کا اعلان کریں گے ، اعلاج ہوتا ہے یا نہیں ہوتا لیکن نواز شریف جولائی میں وطن واپسی کا اعلان کر دیں گے . تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا تھا کہ مجھے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نواز شریف کو کچھ رپورٹ پیش کی گئیں ہیں جن میں یہ بتایا گیا ہے کہ پی ایم ایل این اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہے، شہباز شریف کی سیاسی حکمت عملیاں بھی نواز شریف کو خوش نہیں کر پا رہیں، مریم نواز بھی اسی لیے خاموش ہیں کیونکہ انہیں کوئی بھی ہدایات نہیں مل پا رہی .

اب جون میں میں علاج ہو یا نہ ہو، نواز شریف وطن واپسی کا اعلان کریں گے. رانا عظیم کا کہنا تھا کہ یہ جو تصویر نواز شریف کی وائرل کی گئی ہے اس میں بھی کوئی حکمت ہے کیونکہ یہ تصویر کسی نے بھی چھپ کر نہیں

اتاری، یہ تصوریر نواز شریف کے کسی قریبی شخص نے بنائی اور اسکے بعد وائرل کر دی . جہاں تک بات شہابز شریف کی گرفتاری یا نہ گرفتاری کی ہے تو اس سے نواز شریف کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ نواز شریف ہی مسلم لیگ ن کے قائد ہیں اور مریم نواز اور نواز شریف ملک کر مسلم لیگ ن کی قیادت کریں گے، شہباز شریف کے متحرک ہونے سے مریم نواز کا گروپ کمزور پڑھ گیا ہے اس لیے مریم نواز کی سیاست کو بچانے کے لیے نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے، ڈاکٹر انہیں روکیں یا نہ روکیں، لیکن ذرائع کا یہی کہنا ہے کہ نواز شریف جولائی کے پہلے ہفتے میں وطن واپسی کا اعلان کر دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں