6

رواں سال ہمارا کوئی شہری حج نہیں کریگا، اہم اسلامی ملک نے بڑا اعلان کردیا

انڈونیشیا نے رواں برس اپنے شہریوں کی حج میں شرکت منسوخ کردی ہے . غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر برائے مذہبی امور فخر الرضی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سعودی حکام کی تاحال صورت حال واضح کرنے میں ناکامی کے باعث حکومت

نے یہ فیصلہ کیا ہے اور کورونا وائرس وبا کے باعث پیدا ہونے والے تحفظات کے بنا پر رواں سال حج میں اپنے عازمین کی شرکت منسوخ کردی .ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ انتہائی ناخوش گوار اور سخت فیصلہ تھا تاہم اپنے عازمین اور حج کارکنان کے تحفظ کے لیے یہ قدم اٹھانا پڑا ہے. گزشتہ ماہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ودود نے سعودی فرماں روا سے اس سلسلے میں رابطہ کیا تھا اور دونوں رہنماوں کے مابین ٹیلی فون پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا تھا تاہم اس کے بعد بھی صورت حال واضح نہیں ہوسکی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں