6

جعلی اکاؤنٹس کیس۔!! مراد علی شاہ کا نمبر لگ گیا، جیالے سٹپٹا گئے

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کو کل نیب راولپنڈی میں طلب کر لیا گیا ہے . ذرائع کے مطابق سید مراد علی شاہ پر غیر قانونی طور پرسولر اسڑیٹس لائٹس کے ٹھیکے دینے کا الزام ہے، مراد علی شاہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد کامران کی جانب سے طلب کیا گیا ہے .

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کل صبح 11 بجے نیب راولپنڈی کے اتاترک آفس میں طلب کیا گیا ہے. جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے معاملے میں وزیراعلیٰ سندھ نے نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا، مراد علی شاہ کل قومی احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے. ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے کیس میں 26 کے بجائے 25 مارچ کو نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہوں گے. نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کوٹھٹھہ،دادو شوگر ملز کیس میں ریکارڈسمیت طلب کر رکھا ہے. ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کو تحریری سوالنامہ بھی دیا جائے گا جبکہ ڈائریکٹر جنرل نیب عرفان منگی وزیراعلیٰ کا بیان خود ریکارڈ کریں گے. ڈی جی نیب نے مراد علی شاہ کی متوقع پیشی پر ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کر کے سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی. یاد رہے

کہ نیب راولپنڈی نے 20 مارچ کو وزیراعلیٰ سندھ کی طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا. ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو سکرنڈ،کھوسکی،دادو، ٹھٹھہ، پنگریو شوگرملز کو سبسڈی دیے جانے کے معاملے پر طلب کیا گیا. ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےاومنی گروپ کی شوگر ملز کو اربوں روپے کی سبسڈی دی جس کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا. قومی احتساب بیورو شوگر ملز کو دی جانے والی سبسڈی کےمعاملےپر بھی تحقیقات کررہا ہے جس کے دوران بہت سی اہم باتیں سامنے آئیں. یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بینکنگ کورٹ کراچی نے نیب کی جانب سے دائر کردہ تمام ریفرنسز راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم جاری کیا تھا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تمام ملزمان کو آئندہ راولپنڈی کی احتساب عدالت میں ہی پیش کیا جائے. پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری بھی تفتیش کے لیے نیب دفتر پیش ہوچکے ہیں جہاں دونوں نے 45 منٹ سے زائد تفتیشی حکام کے سوالات کے جوابات بھی دیے، اس موقع پر نیب نے ویڈیو بیان ریکارڈ کیا تھا. پیپلزپارٹی کے کارکنان نے رہنماؤں کی پیشی کے روز نیب عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جسے پولیس نے ناکام بنایا تھا البتہ جیالوں نے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جس کے باعث پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے. بعد ازاں پولیس نے 100 سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کیاتھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں