6

یونس خان دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعالن کیا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بیٹسمین اور سابق کپتان یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ تعینات کردیا گیا ہے . یونس خان کے علاوہ پی سی بی نے پاکستان کی جانب سے 25 ٹیسٹ میچوں میں شرکت کرنے والے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا سپن باؤلنگ کوچ اور مینٹور مقرر کردیا ہے .

تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز اگست-ستمبر میں کھیلی جائے گی. سیریز کے حوالے سے مزید تفصیالت جلد جاری کردی جائیں گی.

یہ فیصلہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کو ضروری اور اہم وسائل کی فراہمی کے لیے کیا گیا ہے جو انہیں ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مدد کرے گا. یونس خان نے 2000ء سے 2017ء تک محیط اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 118 میچوں میں 52 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 10099 رنز بنائے. سری لنکا کے خالف کراچی میں 313 رنز کی اننگز ان کے کیرئیر کی بہترین اننگز تھی جس کی بدولت انہیں آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن ملی. خصوصا انگلینڈ کے خالف یونس خان کا ریکارڈ خاصا متاثر کن ہے. انگلینڈ میں کھیلے جانے والے 9 ٹیسٹ میچوں کی 16 اننگز میں یونس خان نے 50 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 810 رنز بنائے. اس دوران انہوں نے 2 سنچریاں(ہیڈنگلے میں 2006ء میں 173 اور اوول میں 2016ء میں 218 رنز )اور 3 نصف سنچریاں بنائیں.

حریف ٹیم کے خالف پاکستان میں کھیلے گئے 2 اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے6 ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے مشترکہ طور پر 616 رنز بنائے. چیمپئن بیٹسمین نے یہاں 2 سنچریاں(دبئی میں 127 اور 118 رنز) اور ایک نصف سنچری بنائی. اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 139 کیچز تھامنے والے یونس خان پاکستان کی تاریخ کے بہترین فیلڈر ہیں. دنیا کے دیگر فیلڈرز کی فہرست میں ان کا نمبر 13واں ہے. اس کے عالوہ یونس خان نے 2007ء میں انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں یارکشائر کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے 13 میچوں میں 48 سے زائد کی اوسط سے 824 رنز بنائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں