5

سشانت سنگھ کی خودکشی، بولی وڈ کی 8 بڑی شخصیات کے خلاف مقدمہ دائر

اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو اچانک خودکشی کرلی تھی جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر بولی وڈ میں اقربا پروری اور باہر سے آنے والوں کے ساتھ سلوک پر بحث چل رہی ہے اور اب بھارتی فلمی صنعت کی اہم شخصیات کے خلاف ریاست بہار میں مقدمہ دائر کیا گیا . ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے بولی وڈ کی 8 شخصیات بشمول کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی، سلمان خان اور ایکتاکپور کے خلاف مقدمہ مظفر پور کی ایک عدالت میں دائر کیا ہے .

یہ مقدمہ مختلف دفعات 306، 109، 504 اور 506 کے تحت دائر کرتے ہوئے بولی وڈ شخصیات پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے سشانت سنگھ کو ایک سازش کے تحت خودکشی پر مجبور کیا، جسے درخواست گزار نے قتل قرار دیا ہے درخواست گزار کا کہنا تھا ‘اس درخواست میں، میں نے الزام عائد کیا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کو 7 فلموں سے نکالا گیا اور کچھ فلموں کو ریلیز نہیں کیا گیا، ایسی صورتحال پیدا کی گئی، جس نے سشانت سنگھ کو انتہائی قدم لینے پر مجبور کردیا’. انہوں نے کہا کہ بولی وڈ کی 8 شخصیات کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت سشانت سنگھ کی

خودکشی کے معاملے میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے پروڈیوسر ایکتا کپور نے ان الزامات پر ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے سازشی خیالات پر اپ سیٹ ہیں جن میں کوئی سچائی نہیں ‘اس مقدمے پر شکریہ کہ میں نے سشانت کو لانچ نہیں کیا، حالانکہ میں نے ہی اسے لانچ کیا تھا، میں اپ سیٹ ہوں کہ کس طرح ایسے خیالات پھیلائے جاسکتے ہیں، پلیز سشانت کے گھروالوں اور دوستوں کو سکون سے سوگ منانے دیں، سچ سامنے آئے گا، ان خیالات پر یقین نہ کریں’. واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے اداکاری کی شروعات ڈراموں سے کی تھی، ان کا پہلا ڈراما کس دیش میں ہے میرا دل 2008 میں ریلیز ہوا تھا، جس کی پروڈیوسر ایکتا کپور تھیں. پہلے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے

بعد انہوں نے ایکتا کپور کی پروڈکشن میں بننے والے مقبول بھارتی ڈراما سیریل ‘پوتر رشتہ’ میں کام کیا جس نے ان کی مقبولیت کو گھر گھر پہنچا دیا. اس سے قبل مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیش مکھ نے کہا تھا کہ سشانت سنگھ کی موت کے حوالے سے ممبئی پولیس کی جانب سے ‘پیشہ وارانہ رقابت’ کے زاویے پر بھی تفتیش کی جائے گی انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اگرچہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے مگر ایسی میڈیا رپورٹس ہیں کہ اداکار مبینہ طور پر پیشہ وارانہ رقابت کے نتیجے میں شدید ڈپریشن کا شکار ہوئے تھے. دوسری جانب بولی وڈ کے معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ابھینو کشیپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں سلمان خان اور ان کے خاندان پر کیرئیر تباہ کرنے کا الزام عائد کیا. انہوں نے الزام عائد کیا کہ سلمان خان، ان کے بھائیوں ارباز اور سہیل جبکہ والد

سلیم خان نے ان کے فلمی کیرئیر کو تباہ کیا. ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ سلمان خان اور ان کا خاندان اپنے مخالفین کے خلاف کینہ رکھتے ہیں اور سلمان نے 2013 میں رنبیر کپور کے ساتھ بنائی جانے والی فلم بے شرم کی ریلیز رکوانے کی بھی کوشش کی. اس بارے میں سلمان خان کے والد سلیم خان نے اپنے ردعمل میں کہا ‘جی ہاں، ہم نے ہی سب خراب کیا ہے نا، آپ پہلے جاکے ان کی فلمیں دیکھیں اور پھر ہم بات کرتے ہیں، انہوں نے اپنے بیان میں میرا نام لیا، انہیں شاید میرے والد کا نام نہیں پتا، ان کا نام ہے راشد خان، انہیں ہمارے دادا اور پردادا کا نام بھی لینے دیجئے، جو وہ کرنا چاہتے ہیں کرنے دیں، میں ان کی باتوں پر رعمل ظاہر کرکے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا’.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں