107

ارطغرل میں حلیمہ کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ کے نئے فوٹو شوٹ نے دھوم مچادی

ترک اداکارہ اور ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار نبھانے والی اسریٰ بیلجک کے سیاہ لباس میں فوٹو شوٹ نے دھوم مچادی . فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی گئی ان کی دلکش تصاویر نے ایک ہی دن میں سات لاکھ سے زیادہ لائیکس سمیٹ لیے ہیں .

  جدید تراش خراش کے سیاہ لباس میں اسریٰ انتہائی دلکش لگ رہی ہیں، انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ  کیپشن جمایا

“ریٹا کی حیران کن حد تک متاثر کرنے والی آنکھیں”. اسریٰ کی تصاویر پر نہ صرف ترک بلکہ پاکستانی مداحوں کی بھی بڑی تعداد پسندیدگی کااظہارکررہی ہے. اسریٰ کی گزشتہ دنوں پوسٹ کی گئی ایک تصویر.

ارطغرل غازی پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ بن چکا ہے جب کہ اس کے مرکزی کردار ارطغرل غازی اور

حلیمہ سلطان پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین اداکاروں کا رتبہ پاچکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں