7

عازمین کو حج کے بعد خاص عرصے تک گھروں میں محدود رہنا ہوگا،سعودی عرب کا اعلان

حج کے حوالے سے اس سال خصوصی حفاظتی اقدامات کئیے جا رہے ہیں عازمین حج کو حج کے بعد ایک خاص عرصے تک گھروں میں محدود رہنا ہوگا۔وزیرحج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن اور وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الر بیعہ کی مشترکہ پریس کانفرنس ۔

سعودی وزیر صحت اور وزیر حج عمرہ نے کہا ہے کہ ’حج پر جانے سے پہلے اور حج کرنے کے بعد عازمین کا مکمل طبی معائنہ ہوگا حج کے بعد عازمین کوخو داپنےگھروں میں قرنطینہ کرنا ہوگا اور 65 سال سے زاہد عمر والےافراد کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی بیرون ملک سے بھی کسی حاجی کوآنے کی اجازت نہیں ہوگی اس سال انتہائی محدود تعداد میں عازمین کو حج کی اجازت ہوگی،

محتاط اندازے کے مطابق حجاج کی کل تعداد 10 ہزار سے زیادہ نہیں ہوگی۔‘اورمستقل بیماریوں سے محفوظ ہیں افراد کو ہی صرف حج کی اجازت ہو گی اور ’وبائی امراض سے پاک حج موسم کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے حج کو وبائی امراض سے پاک رکھنے کے لیے ہمارے پاس طویل تجربہ ہے ’حج موسم کے لیے وزارت نے سخت صحت منصوبہ بنایا ہے جس پر مکمل طور پر عمل ہوگا۔‘

’امسال مشاعر مقدسہ میں کام کرنے والے تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ ہوگا حج کے ایام کے دوران بھی وہاں موجود تمام افراد کا معائنہ ہوتا رہے گا۔
وبائی امراض کے انسداد کے لیے ایک ہسپتال صرف کورونا کے لیے مختص ہوگا جسے تمام سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔‘

’سعودی عرب میں کام کرنے والی سفارتی مشنز کے عازمین کو حج کی اجازت دینے کے لیے مختلف سفارتخانوں سے تال میل ہوگا۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں