6

پرانی تنخواہوں پرہی گزارہ کرناہوگا پی سی بی نے کرکٹرز کو بڑاجھٹکادیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی میچ فیس بڑھانےکاارادہ بدل لیا . سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام پلیئرز پرانی تنخواہوں پرہی کام کریں گے .

گزشتہ روز بیشتر نے معاہدوں پردستخط بھی کردئیے .پہلی بار فیملی انشورنس کوبھی کنٹریکٹ کاحصہ بنایاگیاہے.تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے گزشتہ دنوں سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی میچ فیس میں اضافے کاعندیہ دیاتھا،مگرحیران کن طورپرایسانہیں ہوااورسابقہ معاوضوں کوبرقراررکھاگیاہے.بیشتر قومی کرکٹرز نےگزشتہ روز نئے سینٹرل کنٹریکٹ پردستخط کردئیے . مثبت کوروناٹیسٹ کی وجہ سے گھروں تک محدود کھلاڑی بعد میں سائن کریں گے.اے کیٹیگری میں شامل پلیئرز کو فی ٹیسٹ سات لاکھ 62ہزارتین سوروپے بطورفیس ملیں گے.ون ڈے فیس4 لاکھ 68ہزار815جبکہ ٹی ٹونٹی فیس3لاکھ 38ہزار250ہے.بی کیٹیگری کو 6لاکھ65 ہزار 280 (ٹیسٹ)،3لاکھ 90ہزار33 (ون ڈے) اور2 لاکھ 70ہزار600(ٹی ٹونٹی) فیس ملے گی.سی کیٹیگری کے حامل کرکٹرز کو ٹیسٹ میچ میں بطور فیس 5لاکھ68ہزار260 روپے دیے جائیں گے، ون ڈے میچ فیس3 لاکھ12 ہزار543روپے ہوگی،ٹی20میں 2 لاکھ2ہزار950 روپے حصے میں آئیں گے، ایمرجنگ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو بھی اسی حساب سے ادائیگی ہوگی. پی سی بی کی جانب سے مین آف دی میچ کو ٹیسٹ اور ون ڈے میں 3،3 لاکھ جبکہ ٹی ٹونٹی میں ڈیڑھ لاکھ روپے دیے جائیں گے، مین آف دی سیریز کو ٹیسٹ میں 6لاکھ، ون ڈے میں 5 لاکھ اور ٹی ٹونٹی میں ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں