17

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ سےبڑھ گئی 24 گھنٹوں کے دوران مزید 83 اموات،پنجاب بدستور آگے

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 83 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 118 ہو گئی ہے . ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 72 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 955 ہو گئی .

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 86 ہزار 906 مریض صحت یاب ہو گئے.صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 74 ہزار 202 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں. سندھ میں 78 ہزار 267، خیبرپختونخوا میں 25 ہزار 380، بلوچستان میں 10 ہزار 261، اسلام آباد میں 12 ہزار 395، آزادکشمیر میں ایک ہزار 27 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 423 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں.کورونا وائرس کے

باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 673 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں. سندھ میں ایک ہزار 243، خیبر پختونخوا میں 914، اسلام آباد میں 122، گلگت بلتستان میں 24، بلوچستان میں 114 اور آزاد کشمیر میں 28 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں.ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار تینتس ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 14 ہزار 140 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں